مشرق وسطی

حزب اللہ پرالزام شام پرالزام ہے

basharulasadشام کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری قتل کیس عدالت میں حزب اللہ پر کسی طرح کا الزام شام کے خلاف الزام سمجھا جائے گا۔ صدر بشار اسد نے الاخبار روزنامے کو انٹرویو میں لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کے  بعض مشیروں اورقریبی افراد کے منفی کردار پرتنقید کی اور کہا کہ حقائق سے ناواقف یہ لوگ شام کے ساتھ لبنانی گروہوں کے تعلقات کو نقصان پہنچارہےہیں۔ یادرہے سعدحریری نے اعتراف کیا ہےکہ انہوں نے شام پرغلط الزام لگایاتھا کہ شام ان کے والد رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہے ۔ سعدی حریری کے اس اعتراف کے بعد ان کے گروہ کے بعض عناصر نے الزام لگا یا ہے کہ حزب اللہ رفیق حریری ٹریبیونل کو منحل کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button