مشرق وسطی

کراچی۔ پاراچنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف مظاہرہ

karachiکراچی ۔آل پاکستان متحدہ بنگش آرگنائزیش و انجمن پارا چنار کراچی کے تحت طالبان دہشت گردوں کےخلاف کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں اہلیان کراچی نے کرم ایجنسی پاراچنار میں محسور 7لاکھ شہریوں سے اظہار یکجہتی اور کرم ایجنسی پاراچنار کے راستوں پر دہشت گردوں کے قبضہ اور حکومتی نااہلی کے خلاف نارے  بازی کی۔
شیعت نیوز کے نمائندئے کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا رجب علی بنگش مولانا عامر علی بنگش کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی پاراچنار میں گزشتہ 4سال سے جاری محاصرہ اس بات کا ثبوت ہے کے کرم ایجنسی میں طالبان دہشت گردوں کی عملی حکمرانی ہے اور دہشت گرد مسلسل شیعہ نوجوانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔
رہنماؤںنے کہا اسلام دشمن انسانیت کے قاتل طالبان دہشت گرد کرم ایجنسی میں معصوم بچوںو عورتوں کو دہشت گردی کی بھٹ چڑھا کر اسلام کی مسخ شکل پیش کررہے ہیں ۔
رہنماؤںنے حکومت میں شامل جماعت اے۔این۔پی کے سربراہان سے کہاکے وہ کرم ایجنسی میں ہونے والی دہشت گروی کے خلاف میں اپنا عملی کردار ادا کرے۔
رہنماؤں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکے وہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کرے۔
رہنماؤں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کے وہ کرم ایجنسی پاراچنار سے پشاور جانے والے راستوں پر اپنی رٹ قائم کرے اور کرم ملیشیاء کو جلد سے جلد کرم ایجنسی پاراچنارکے راستوں پر تعینات کرے تاکہ کرم ایجنسی میںان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button