عراق

داعش کا خلیفہ ملعون ابوبکر البغدادی زخمی، درجنوں دھشتگرد ہلاک

abu bakar9ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق عراق ميں تکفيري دہشتگر گروہ داعش کے ٹھکانوں پر عراقي فوج کے فضائي اور زميني حملوں ميں جمعے کو بھي درجنوں دہشتگرد ہلاک کرديئے گئے رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ عراقي فضائيہ کے ايک حملے ميں داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادي زخمي ہوگيا ہے۔
عراقي ذرائع نے بتايا ہے کہ صوبہ الانبار کے شہر قائم پر عراقي فوج کے ہوائي حملے ميں داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادي زخمي ہوگيا ہے ۔
اسي طرح صوبہ الانبار ميں ايک کاروا‏ئي کے دوران داعش کے دو کمانڈروں ابوعلي الموصلي اور ابو محمد التونسي کے ہلاک ہونے کي بھي خبر ملي ہے۔ بتايا جاتا ہے کہ ابو محمد التونسي اس سے قبل شام کے شہر البوکمال ميں دہشت گردوں کي کمان کرتا رہا ہے جبکہ ابوعلي الموصلي عراقي شہر القائم سٹي ميں تعينات تھا۔
ادھر اطلاعات ہيں کہ عراقي فضائيہ نے آج بروزجمعہ صوبہ صلاح الدين ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپني بمباري کا نشانہ بنايا ہے جس کے نتيجے ميں الشرقاط کے علاقے ميں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کي ايک بڑي تعداد ہلاک ہوگئي ہے، جبکہ ابونبيل سے معروف داعش کا ايک سرغنہ بھي ماراگيا ہے۔ بتايا جاتا ہے کہ صوبے ميں عراقي افواج مسلسل پيشقدمي کررہي ہيں اور اس صوبے کے متعدد علاقوں، منجملہ العنويات کو دہشت گردوں سے واپس لے ليا گيا ہے۔ يہ علاقہ العوجہ اور تکريت کے درميان واقع ہے۔
عراقي سيکورٹي فورس نے العنويات کے علاقے ميں داعش کے ايک نام نہاد مفتي کو بھي ہلاک کرديا ہے۔
اس کے ساتھ ہی عراقي فوج کے ذرائع نے خبردي ہے کہ تکريت ميں ايک ہوائي حملے ميں داعش کي دو گاڑيوں کو نشانہ بنايا گيا ہے کہ جس کے نتيجے ميں اس پر سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں ان گاڑيوں پر بڑي مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي لدا ہوا تھا۔
درايں اثنا تکريت کے علاقے ” القصر الراسي” ميں ہونے والي ايک جھڑپ ميں بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش کے کم از کم اٹھاسي مسلح افراد مارے گئے ہيں۔ اس کاروائي ميں دہشت گردوں کے زير استعمال اسلحے سے ليس بارہ گاڑياں مکمل طور سے تباہ ہوگئي ہيں۔ ايک اور رپورٹ کے مطابق تکريت ميں ايک ہوائي حملے ميں بھي داعش کي دو گاڑيوں کو نشانہ بنايا گيا ہے کہ جس کے نتيجے ميں اس پر سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں۔ ان گاڑيوں پر بڑي مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي لدا ہوا تھا۔
ادھر صوبہ بابل ميں عراقي فضائيہ اور زميني فوج نے ايک مشترکہ کاروائي ميں دا‏عش گروہ کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرديا ۔ اس کاروائي ميں چاليس دہشت گرد مارے گئے ہيں۔اسي طرح کي خبريں صوبہ ديالي سے بھي موصول ہوئي ہيں کہ جہاں عراقي سيکورٹي فورس اور عوامي رضاکاروں نے دا‏عش کے خلاف اپني پيشقدمي جاري رکھتے ہوئے اس صوبے کے تين مقامات، الدواليب، شروين اور الشوالي کو دہشت گردوں کے وجود سےمکمل طور پر پاک کرديا ہے۔
ادھر داعش کے دہشت گردوں نے عراقي فوج کے حملوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے موصل کے جنوب مشرق ميں واقع ايک علاقے سے شبکي قبائل سے تعلق رکھنے والے پچاس کے قريب کرد باشندوں کو اغوا کرليا تھا جنہيں انساني ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button