عراق

تکفیری گروہ داعش نے لڑائی کے لئے بچوں کو بھرتی کرنا شروع کردی

CHAILD6تکفیری جنگجو گروہ داعش نے نام نہاد جہاد کے لئے 10 سال سے کم عمر بچوں کو اپنی تنظیم میں بھرتی کرنا شروع کردیا ہے اور انکی ٹریننگ کی جارہئ ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد دولت اسلامیہ عراق اور شام نے تنظیم میں 10 سال کے بچوں کو بھرتی کیا ہے جہیں وہ مختلف دہشتگردی کی کاروائیوں،خود کش حملوں میں استعمال کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بچے موصل اور اردگرد کے رہائیشی ہیں جہیں یا تو اغوا کیا گیا ہے یا زبردستی اپنی فورس کا حصہ بنایا گیا تھا،جنہیں اب دہشتگردی کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

بچوں کے حقوق کی پامالی

ہیومین رائٹس واچ کی ایک رپورٹ جو 24 جون کو شائع ہوئی ہے کے مطابق داعش نے شام میں بھی لڑائی کے دوران بچوں کو بھرتی کیا تھا اور انہیں اسلحہ کا استعمال سمیت دہشتگردی کی ٹریننگ دی۔ داعش کی اس حرکت پر انسانی اور بچوں کے حقوق کے لئے سرگرم تنظیموں نے بھرپور مذمت کی ہے۔ دوسری جانب اسلامی نقطہ نظر سے بھی یہ ایک غلط کا ہے جسے داعش اسلام کے نام پر انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button