عراق

داعش کے دہشت گردوں نے بھارت کی چھیالیس خواتین نرسوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Artعراق کے شمالی علاقے تکریت میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے انڈیا سے تعلق رکھنے والی چھالیس خواتین نرسوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، رپورٹ کے مطابق عراق میں بھارتی ہائی کمیشن نے ذرائع کو بتایا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے جنسی درندوں نے تکریت میں کام کرنے والی چھالیس خواتین نرسوں کو زبردستی نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ وہ ابھی اس معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ انہیں علم نہیں ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے جنسی درندوں نے تکریت پر قابض ہونے کے بعد بھارت سے تعلق رکھنے والی چھیالیس نرسوں کو کس مقام پر منتقل کیا ہے۔
وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ نرسو ں کو تکفیری دہشت گردوں نے جس وقت نا معلوم مقام پر منتقل کیا اس وقت دس منٹ قبل تک نرسوں کا بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ قائم تھا تاہم تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے نرسوں کو زبردستی بسوں میں بیٹھنے کاکہا اور پھر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا جس کے بعد تا حال رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ تکریت میں عراقی افواج سعودی مالی اور مسلح امداد پر پلنے واے تکفیری گروہ داعش کے ساتھ نبرد آزما ہیں اور عراقی افواج کی کاروائیوں میں اب تک داعش کے درجنوں دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button