عراق

موصل کی لڑکیاں وہابی مجاہدین سے نکاح کریں یا 30 ہزار ڈالر ادا کریں، داعش کا اعلان

jihad nikaعراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل کے لوگوں کو حکم دیا ہے کہ یا وہ اپنی لڑکیوں کا دہشت گردوں کے ساتھ نکاح کروائيں ورنہ ہر لڑکی کے بدلے 30 ہزار ڈالر ادا کریں۔ داعش دہشت گردوں نے ایک حکم میں کہا ہے کہ موصل شہر کے لوگ اپنی لڑکیوں کی شادی دہشت گردوں کے ساتھ کردیں ورنہ ہر لڑکی کے بدلے 30 ہزار ڈالر ادا کریں جو اس حکم سے سرپیچي کرےگا اور اس حکم کو نہیں مانے گا اسے سخت ترین سزا دی جائے گی۔اطلاعات کےمطابق داعش دہشت گردوں نے موصل کی بعض عورتوں کی عصمت دری کی ہے جس کے بعد ان عورتوں نے خودکشی کرلی ہے۔ داعش دہشت گردوں نے صدام معدوم کی بعث پارٹی کے باقی ماندہ افراد کی مدد سے موصل شہر پر قبضہ کررکھا ہے اور رعاقی سکیورٹی فورسز موصل کو آزاد کرانے کا ٹھوس منصوبہ بنا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button