عراق

داعش کے دہشتگردوں کی ہوس کا شکار ہونے والی لڑکی نے خود کشی کر لی/ دو بہنوں پر داعش کے ہاتھوں کیا بیتی

hawisداعش کے دہشتگردوں کیالفرات نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ موصل کی رہنے والی ۲۱ سالہ لڑکی نے اس کے بعد کہ الشورہ علاقے میں دھشتگردوں نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا خود کو نذر آتش کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق تکفیری دھشتگردوں نے موصل کی رہنے والی ۲۱ سالہ لڑکی کو زبردستی جہاد النکاح کرنے پر مجبور کیا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اس لڑکے نے داعش کے عناصر سے نجات پانے کے بعد خود کو نذر آتش کر دیا اور خود کشی کر کے داعش اور اپنی زندگی دونوں سے نجات حاصل کر لی۔

کویت کے اخبار الانبار نے دو روز قبل خبر دی کہ داعش کے عناصر موصل میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر عورتوں اور جوان لڑکیوں کو جہاد النکاح کے نام پر زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں اور عورتوں کی طرف سے انکار کی صورت میں انہیں زد و کوب کرتے ہیں۔

اس نیوز ایجنسی کے مطابق دو روز قبل داعش کے بعض افراد موصل میں ایک گھر میں گھسے اور دو بہنوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

العراقیہ ٹی وی چینل نے ان دو بہنوں کی ویڈیو شائع کی جس میں ان دو بہنوں میں سے ایک کہتی ہے: کچھ مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے، ان کی زبان سمجھ میں نہیں آ رہی تھی ان میں سے ایک نے بندوق کے ساتھ میرے اور میری بہن کے بدن پر وار کیا جس سے میں بے ہوش کر زمین پر گر گئی اس کے بعد جب میں پڑوسی عورت کی آواز سے اٹھی تو دیکھا کہ ایک آدمی میرے بالوں سے کھیل رہا ہے۔۔۔۔۔

اس ویڈیو میں دوسری بہن کا کہنا ہے: ان میں سے ایک خلیج فارس کی زبان میں بات کر رہا تھا اور دوسرا کسی ایسی زبان میں بول رہا تھا جو میں نے آج تک نہیں سنی میں ان کے سامنے تسلیم نہیں ہو رہی تھی آخر کار انہوں نے کوئی چیز میرے سر پر ماری جس سے میں بے ہوش ہو گئی جب ہوش میں آئی تو میرا پورا بدن خون سے لت پت تھا۔

واضح رہے کہ تکفیری گروہ داعش کے عناصر جس طرح شام میں عورتوں کے ساتھ زنا بالجبر کر کے اسے جہاد النکاح کا نام دے رہے تھے اسی طرح عراق میں بھی خواتین کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں زبردستی جہاد النکاح کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ہوس کا شکار ہونے والی لڑکی نے خود کشی کر لی/ دو بہنوں پر داعش کے ہاتھوں کیا بیتی

متعلقہ مضامین

Back to top button