عراق

عراقی فوج سے مقابلہ کے لئے پروپگنڈے اور جھوٹی خبریں نشر کریں: وہابی دھشت گرد علماء

iraq deyobandi molviعراق کے وہابی دھشت گرد علماء نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں عراق کے بعض شہروں پر دھشت گرد گروہ داعش کے قبضہ پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے نے دھشت گردی کے حامی میڈیا سے پروپگنڈے اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کی درخواست کی ۔

اس پیغام میں ایا ہے : صوبہ نینوا پر مجاھدین فی سبیل اللہ کے قبضہ کے بعد اس بات پر توجہ لازمی ہے کہ فوجی کامیابی کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی بعض مسائل اور نکات پر توجہ کرے ۔

عراق کے وہابی دھشت گرد علماء نے مزید کہا: ٹی وی ریڈیو اور دیگر تمام میڈیا سے ہمارا مطالبہ ہے کہ پروپگنڈے اور جھوٹی خبریں نشر کریں تاکہ دشمن کے دل میں خوف و وحشت بیٹھ جائے ، اور اس سلسلہ میں نوری مالکی اور عراقی فوج کی ناکامی کی خبریں ضرور نشر کی جائیں ۔

انہوں ںے مزید کہا: میڈیا معروف شخصیتوں کا انٹرویو لے تاکہ وہ لوگ ہم سے اپنی رابطے و ہمدردی کا اظھار کرسکیں اور عراقی فوج پر کاری ضرب لگ سکے ، جھوٹی خبروں کا نشر کیا جانا اور پیروزی کی حمایت میڈیا کی اہم ذمہ داری ہے ۔

دھشت گرد علماء نے تاکید کی : بعث پارٹی کی تعلیمات کو منظر عالم پر لائیں اور وہ بیانیہ جو رعب وحشت اور خوف کا سبب بنے ، شھریوں کے جزبات کے ٹوٹنے کا باعث ہو نیز فوج میں یاس و نا امید پیدا کرے ایسی خبریں نشر کریں اسکے علاوہ فوجیوں کو پھانسی کے تختہ پر لٹکائے جانے کی تصاویر بھی نشر کریں جس سے ان کے دل ہمارا خوف کا بیٹھ جائے ۔

واضح رہے کہ بعث پارٹی سے متعلق علمائے مسلمین نامی کچھ دھشت گرد وہابی علماء ، عراق میں دھشت گردی کے حامی ہیں ۔

یہ کمیٹی عراق کی موجودہ حکومت اور نوری مالکی کو ایران کا غلام بتاتی ہے اور معتقد ہے کہ اس وقت عراق پر ایران کا قبضہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button