عراق

عراق میں پچاس سلفی دہشتگرد ہلاک

iraq23عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کےمختلف علاقوں سے دہشتگردوں کی تباہی تک کاروائي جاری رہےگی۔عراقی فوج نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج کی فضائی کاروائی کے بعد داعش کے دہشتگرد موصل کی سڑکوں سے بھاگ کرربیعہ نامی علاقے کی طرف جارہے ہیں جوشام کی سرحد کےقریب ہے ۔
درایں اثناموصل کے ہزاروں شہری جو داعش دہشتگردگروہ کے حملے کےخوف سے اپناگھر بار چھوڑ کرچلےگئے تھے اپنے گھروں میں واپس آرہےہیں۔
ایک اور رپورٹ کےمطابق شمالی عراق کے سیکورٹی سربراہ صادق الحسینی نے بتایا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں داعش کے پچاس دہشتگردوں کوہلاک کردیاگیا ہے ۔ ہلاک ہونے والوں میں داعش کے کچہ کمانڈر بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فوج کی کاروائی میں مقامی قبائل کے لوگ بھی مدد کررہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button