عراق

دہشتگرد گروہوں سے مقابلہ جاری رہے گا:عراقی وزیر اعظم نوری مالکی

maliki3نوری مالکی کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائياں جاری رہیں گي۔ نوری المالکی نےیہ بیان کرتے ہوئے کہ سرزمین عراق کو دہشتگردی اور بے انصافی کے خلاف جدوجہد کا مرکز ہونا چاہیئے، کہا کہ عراق دہشتگردوں سے وسیع پیمانے پر مقابلہ جاری رکھے گا۔ نوری مالکی نے عراق میں فتنہ انگيزیوں کی بابت خبردار کیا۔
انہوں نے دہشتگردی سے مقابلے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران عراقے کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں عراقی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بدھ کے روز بغداد کے مغرب میں واقع الحریت علاقے میں ایک گھر میں گھس کر مسلح افراد نے چار لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button