عراق

تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں عراقی عوام کے قتل عام کی مذمت

bodyعراقی صدر کے مشیر اور جمعیت علماء عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں عراقی عوام کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ شیخ خالد الملا نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہر وہ حادثہ جس میں عراقی عوام کا جانی نقصان ہوتا ہے، قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی اور سیاسی رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ آئے دن ہونے والی مجرمانہ کاروائیوں پر رد عمل دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عراقی قوم کو نشانہ بنایا ہے وہ مجرم دہشتگرد اور تکفیری ہیں اور ان کا مقصد عراق کے ٹکڑے کرنا ہے۔ ادھر عراق آزاد اتحاد کے سربراہ ابراہیم الجبوری نے کہا ہے کہ ائمہ مساجد اور عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں کا ہدف عراق میں مذہی جنگ شروع کرنا ہے۔ ابراہیم الجبوری نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئي دین نہیں ہوتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button