عراق

عراق میں متعدد مسلح دہشتگردوں کی گرفتاری

iraq terroristعراق کی سیکیورٹی فورسیز نے مشرقی علاقے سے پچّیس سے زائد مسلح دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ عراقی کی سیکیورٹی فورسیز کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے واسط میں واقع شہر کوت کے الصویرہ نامی علاقے میں ایک بڑی کاروائی کرکے ستّائیس مسلّح مطلوب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے پندرہ دہشتگرد ہیں۔اس سے قبل عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے کل بابل اور الانبار سے بھی آٹھ مسلّح دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام سے فرار ہوکر عراق میں داخل ہونے ہونے والے سات مسلح دہشتگردوں کو بھی عراقی سیکیورٹی فورسیز نے ہلاک کردیا جن میں سے تین دہشتگرد خود کش کاروائیوں کیلئے دھماکہ خیز مواد کی حامل جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔دوسری جانب عراق میں مسلح دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے تناظر میں حکومت نے کل بارہ دہشتگردوں کو سزائے موت دی ہے۔
واضح رہے کہ علاقے کے بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب، اردن، یمن، مصر، تیونس، لیبیاء، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ہزاروں کی تعداد میں مسلح دہشتگرد عراق میں دہشتگردانہ اقدامات کی غرض سے داخل ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button