عراق

عراق، زائرین حرم حسینی کے تحفظ پرتاکید

chaild shiaمجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نے بغداد میں نویں کاروان حسینی سیمینار میں حسینی قافلوں پر حملہ کرنے والوں کو موجودہ دور کے یزیدیوں سے تعبیر کیا ۔
عمار حکیم نے اس سیمینار میں عراقی شہریوں اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی جانوں کے تحفظ پر تاکید کی ہے۔ مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ نے اسی طرح محرم الحرام میں اسپیشل سیکورٹی فورسز کے ساتھ عوام کے قریبی تعاون پر زور دیا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں عراق میں ہونے والے دھشت گردانہ حملوں میں سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں ایک بہت بڑی تعداد زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button