عراق بم دھماکوں میں ۴۵ افراد شہید اور زخمی

01 نومبر, 2013 09:41

iraq 65 shaheedعراق میں مختلف بم دھماکوں میں کم سے کم 45 اشہید بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔ بغداد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین کے ” حی العسکر” نامی علاقے میں دہشتگردوں نے دو کار بم دھماکے کئے ہیں جن میں پہلا دھماکہ ایک رہائشی مکان کے نزدیک کیا گیا جبکہ دوسرا دھماکہ وہاں پر لوگوں کے جمع ہونے کے بعد کیا گیا جب وہ زخمیوں کی مدد کرنے وہاں جمع ہوئے تھے۔ پھر اسپتال کے راستے میں بھی ایک اور بم دھماکہ کیا گیا۔ ادھر عراق کی سیکیورٹی فورسز نے داعش نامی دہشتگرد گروہ کے چار سرکردہ افراد کو موصل اور صلاح الدین سے گرفتار کر لیا ہے۔ زرائع کے مطابق دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بم بنانے کا ساز و سامان بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

6:17 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔