عراق

ایک دن میں ۱۲ دھماکے، ۶۶ شہید ۱۷۰ زخمی

iraq 12 blastعراق کے سکیورٹی اور حفاظتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو اس ملک کی مختلف جگہوں پر ہونے والے بم دھماکوں میں ۶۶ افراد شہید ہو گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق بغداد کے مختلف مقامات پر ۱۱ کار بم دھماکے ہوئے جن کے باعث ۴۴ افراد شہید اور ۱۲۰ زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بغداد کے مرکز میں صناعہ روڈ پر دو کار بم دھماکے، حسینیہ محلے میں دو کار بم دھماکے، القریعات میں دو بم دھماکے، الجدیدہ ، المعامل اور شرطہ رابعہ میں پانچ کار بم دھماکے ہوئے ہیں۔
بغداد کے شمال میں واقع موفقیہ گاوں میں ایک خودکش حملے کے دوران ۱۵ افراد شہید اور ۵۰ زخمی ہوئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button