عراق کے مراجع دین اور بزرگ علماء نے تمام مذاہب کو اتحاد پر تاکید کی ہے

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک عراق کے مراجع دین اور بزرگ علماء نے تمام مذاہب کے آپس میں مفاہمت آمیز زندگي گذارنے پر زور دیا ہے۔ الرائ العالم نیوز ایجنسی کے مطابق کربلا معلی میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے نمائندے سید احمد صافی نے اس شہر کی نمازجمعہ کے اجتماع میں کہا کہ تمام فرقوں کو پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن زندگي گذارنا سب کا حق ہے اور چونکہ عراق میں متعدد ادیان و مذاہب ہیں لہذا سب کو ایک دوسرے کے عقائد و اصول کا احترام کرنا چاہیئے۔ بزرگ مرجع تقلید کے اس نمائندے نے کہا کہ کسی گروہ یا فرقے کو دوسرے کے خلاف جنگ یا تشدد کا حق نہیں ہے اور پرامن زندگي گذارنے کے لئے ملک میں امن و سلامتی برقرار رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ عراق میں کئي مہینوں سے دہشتگردی عروج پر ہے جس میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔








