عراق

شام پر حملہ کیا تو عراق میں امریکہ اڈوں کو نشانہ بنائیں گے المختار فورس

mukhtar forcaعراق کی المختار فورس کے سربراہ نےکہا ہے کہ مغرب اور امریکہ کی جانب سے شام پر کسی بھی قسم کے حملوں کی صورت میں ہم عراق میں امریکی مفادات اور اس کے اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ المختار فورس شام کی سرزمین پر امریکی اور مغربی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور شامی عوام کے دفاع کی خاطر لڑنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور مغربی فوجوں نے اگر شام کی سرزمین پر حملہ کیا تو یہ حملہ بلا جواز ہو گا، جس کے لئے وہ جھوٹے ثبوت پیش کر رہے ہیں اور جھوٹی خبروں کو بہانہ بنا رہے ہیں اور اس بارے میں سب کو معلوم ہے کہ شام کو اس کے نا کردہ گناہوں کی سزا دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ المختار فورس کے سربراہ واثق البطاط نے المختار فورس کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ المختار فورس نے اعلیٰ سطح کی ٹریننگ حاصل کی ہوئی ہے اور وہ ہر طرح کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button