عراق کے ۶ صوبوں میں نماز وحدت ادا کی گئی

24 اگست, 2013 21:11

iraq shia sunni prayعراق میں رواں سال کی ابتدا سے ہی داخلی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی اور مغربی ممالک نے اس فرصت کو غنیمت سمجھتے ہوئے بے گناہ افراد کا کثرت سے قتل عام کرنا شروع کر دیا۔
اس کے باوجود کہ شیعہ و سنی علماء عراق میں بے گناہ عوام کے قتل عام کی مذمت کر رہے ہیں لیکن نامعلوم مسلح افراد ہر آئے دن شیعہ اور سنی علاقوں میں دھشتگردانہ اقدامات کر کے مذہبی کشیدگی پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
اس ملک میں مذہبی کشیدگی کو روکنے کے لیے عراق کے شیعہ و سنی علماء اور عوام مسلسل کئی مہینوں سے ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کر کے شیعہ سنی اتحاد کا ثبوت دیتے آ رہے ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کے دن بھی عراق کے چھے صوبوں میں شیعہ سنی علماء اور عوام نے ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کی۔

4:35 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔