عراق

حرم اہلبیت(ع) کا دفاع کرتے ہوئے شہید تین عراقی جوانوں کا تشییع جنازہ

iraq shaheedعراق کے عسکری گروہ’’ عصائب اھل الحق‘‘ نے گزشتہ روز تین شہیدوں کے خاکی جسدوں کا تشییع جنازہ کیا جو شام میں حضرت زینب(ع) اور حضرت سکینہ(ع) کے روضوں کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
عراق کے ان تین شہیدوں میثاق نجم عبد اللہ، سلام سعد الکنانی اور محمد کریم المالکی کے تشییع جنازہ کے مراسم میں سیاسی عہدہ داروں نے شرکت کی۔
ان تین شہیدوں کے جنازوں کو وادی السلام میں دفن کر دیا۔
’’عصائب اھل الحق ‘‘ عراقی عالمی دین شیخ قیس الخز علی کی رہبری میں جیش المھدی سے وابستہ گروہ ہے جو نوری مالکی کی حکومت کی حمایت میں حرم حضرت سکینہ(ع) اور حرم حضرت زینب(ع) کی حفاظت میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button