عراق

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی امام جمعہ(نجف اشرف) علامہ صدرالدین قبانچی سے ملاقات

mwm najafمجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی رضوی النجفی نے ایک وفد کے ہمراہ امام جمعہ نجف اشرف، شہید باقرالصدر کی مجلس اعلی کے مرکزی رہنما و معروف سیاستدان علامہ سید محمد صدرالدین قبانچی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی کے علاوہ سید شہزاد الحسینی اور کابینہ کے دیگر اراکین موجود تھے۔
ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے نجف اشرف میں مقیم پاکستانی طلباء اور زائرین کی مشکلات سے اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اب تک کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا جس پر بزرگ عالم دین نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا

متعلقہ مضامین

Back to top button