عراق، جولائی میں ہلاکتوں کی تعداد 638 ہوئی

24 جولائی, 2013 20:17

iraqعراق کے سیکورٹی اور طبی ذرا‏ئع کے مطابق، ملک میں جاری تشدد کی تازہ لہروں میں 28 لوگ مارے گئے ہیں اس طرح سے جولائی میں اس ملک میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 638 ہوگئی ہے۔
منگل کی رات نماز کے وقت چار مسجدوں میں دھماکے ہوئے جن میں بارہ نمازی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ عراق کے شمالی علاقہ کرکوک میں دو مسجدوں کو نشانہ بنایا گیا اور جنوبی بغداد کے الدورا علاقے میں بھی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے جنوبی مشرقی علاقہ میں ایک اور دھماکہ ہوا۔ اس سے پہلے نینوا، کرکوک، دیالہ اور صلاح الدین صوبوں میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں میں سات پولس اہلکار سمیت 16 لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ عراق میں اپریل کے شروع سے اب تک القاعدہ اور اس سے متعلق دہشتگرد گروہوں نے متعدد حملوں میں 2900 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

10:46 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔