عراقی کی دوبڑی شیعہ جماعتوں کے درمیان ا اتحاد تشکیل پا گیا

12 جولائی, 2013 09:08

al hakem al saderعراقی کی دو بڑی شیعہ جماعتوں کے درمیان اہم ترین معاملات پر اتحاد ہو گیا ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق عراقی شیعہ جماعتو ں کے دو بڑے سربراہوں مقتدیٰ الصدر اور عمار اکحکیم کے درمیان اتحاد تشکیل پا گیا ہے۔
عراقی شیعہ جماعتوں الصد ر اوراسلامی سپریم کونسل کے درمیان اتحاد تشکیل پا گیا ہے۔الصدر جماعت کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ذرائع ابلاغ کی جانب سے اٹھائے جانے والے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر جواب دیا ہے کہ کچھ جماعتیں اور عناصر نہیں چاہتے کہ دونوں شیعہ جماعتوں کے درمیان اتحاد قائم رہے اس لئے اس اتحاد کو ناکام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم یہ ساری کوششیں ناکام رہیں گی۔مقتدیٰ الصدر کاکہنا تھا کہ یہ اتحاد صرف دو شیعہ جماعتوں کا اتحاد نہیں بلکہ عراق کا قومی اتحاد ہے جو عراق سے موناپلی کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے مفید ثابت ہو گا۔
الاحرار بلاک سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ محمد رضا الخواجی کاکہنا ہے کہ صدر او ر اسلامی سپریم کونسل کے درمیان ہونے والے اس اتحاد میں کرد بھی شامل ہیں جبکہ دوسری جانب کردستان سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ نے اس قسم کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اتحاد میں کرد شامل نہیں ہیں۔خواجی نے کہا ہے کہ کرد ستان ریجنل گورنمٹ کے صدر مسعود برزانی اور صدر موومنٹ کے درمیان ایک اجلاس ہوا ہے جس میں اتحاد کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے،
کردوں کے ایک رہنما اور رکن پارلیمنٹ فواد معصوم کاکہنا ہے کہ کردوں کی جانب سے اس اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور کرد اس اتحاد میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔معصوم کاکہنا ہیکہ کردستان ریجنل گورنمنٹ کے صدر بزرانی کے دورہ بغداد کے دوران بہت سی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں تاہم کردوں کی جانب سے اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

6:56 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔