عراق کے بحران کے حل کی ذمہ داری اس ملک کے تمام گروہوں پرہے

11 جون, 2013 08:11

amarhakim iraqعراق کی مجلس اعلی کے سربراہ نے اس ملک کے موجودہ بحران سے نکلنے کے لئے، عراق کے تمام گروہوں کی شراکت کا مطالبہ کیا ہے ۔ براثا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلی کے سربراہ سید عمّار حکیم نے آج اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ عراق کے بحران کے حل کی ذمہ داری اس ملک کے تمام گروہوں ، سیاسی جماعتوں اور قبائیلی نمایندوں پر عائد ہوتی ہے اور سب کو مل کر ملک کو بحران سے نکلنا چاہیے ۔ یاد رہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں بدامنی کا سلسلہ جاری اور روزانہ درجنوں افراد ان بدامنی کے واقعات میں ہلاک و زخمی ہوتے ہیں۔

1:38 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔