عراق کے وزير اعظم نے کچھ بيروني ممالک پر الزام لگايا ہے کہ وہ عراق ميں بدامني کو ہوا دے رہے ہيں

عراقي وزير اعظم نوري مالکي نے سنيچر اور اتوار کي درمياني رات العراقيہ ٹيلي ويژن چينل سے اپني گفتگو ميں عراق ميں حکومت مخالف مظاہروں کے بارے ميں کہاکہ يہ کہا جاسکتا ہے کہ علاقے ميں رونما ہونےوالي تبديليوں کا ان مظاہروں پر اثر ہے ليکن يہ بات
واضح ہے کہ علاقے کے بعض ممالک اس قسم کے مظاہروں ميں مداخلت اور مظاہرين کو مشتعل کرکے عراق ميں بدامني کو ہوا دينے کي کوشش کررہے ہيں-
نوري مالکي نے کہا کہ اس کام کے لئے انہوں نے ايک منحوس اتحاد بھي قائم کرليا ہے –
عراقي وزير اعظم نے جو پہلے بھي عراق ميں قطر، سعودي عرب اور ترکي کي مداخلت کا الزام لگاچکے ہيں کہا کہ عراق ميں مداخلت کرنےوالے ملکوں نے مختلف اجلاس منجملہ ترکي ميں اپنے حاليہ اجلاس کے بعد اعلان کيا تھا کہ وہ عراق پر زيادہ سے زيادہ دباؤ ڈاليں گے-
نوري مالکي نے کہا کہ يہ ممالک سمجھ رہے تھے کہ اس قسم کے دباؤ سے عراقي حکومت گر جائے گي ليکن عراقي حکومت چند مسلح دہشتگرد گروہوں کي کاروائيوں اور چند بم دھماکوں سے گرنےوالي نہيں ہے








