عراق

عراق میں دہشتگردی کے تازہ واقعات میں 8 افراد ہلاک

iraq imambargaعراقی ذرائع کے مطابق شمالی صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں پولیس کی ایک گشتی گاڑی پر کل رات ہونیوالے بم حملے میں دو پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ادھر بغداد کے ابو غریب علاقے میں بھی فوج کی ایک گاڑی پر بم حملہ ہوا جسکے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔
عراق کے نینوا صوبے میں بھی بم دھماکے کی اطلاع ہے جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ۔ کرکوک میں بھی کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
عراق سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق سیکوریٹی اداروں نے چار دہشتگردوں کو موصل کے مغربی علاقے سے گرفتار اور بارودی مواد کے ایک گودام پر قبضہ کیا ہے۔ صلاح الین صوبے میں بھی چار دہشتگردوں کی گرفتاری کی اطلاع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button