عراق

عراق: مجلس عزاداری پر تکفیریوں کا خودکش حملہ، 120 افراد شہید اور زخمی

majlis blast iraqعراق کے شام صوبے صلاح الدین کے شہر طوزخورماتو میں ایک مسجد میں منعقدہ مجلس فاتحہ و عزاداری پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں 42 سے زائد شیعہ مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طوز خورماتو کی مسجد و حسینیہ سیدالشہداء (ع) میں ایک مرحوم کے لئے منعقدہ مجلس فاتحہ و عزا، پر بعض پڑوسی ممالک کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 42 عزادار شہید اور 80 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دوسری طرف سے ان ہی تکفیریوں اور بعض پڑوسی ممالک کی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے والے دہشت گردوں نے صوبۂ صلاح الدین کے جنوبی قبائلی علاقے کے ایک سربراہ شیخ صبار احمد کو آج گولی مار کر قتل کردیا ہے۔
آزادی عراقی ذرائع نے الزام لگایا ہے کہ ان دونوں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو سعودی عرب، قطر، ترکی اور امریکہ کی درپردہ حمایت حاصل ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق خودکش دہشت گرد نے مجلس میں گھس کر بارودی جیکٹ کو دھماکے سے اڑادیا۔
اطلاعات کے مطابق مسجد و حسینیہ سیدالشہداء میں ایک شہید سیاسی شخصیت کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جو ایک روز قبل ان ہی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔
طوز خورماتو کے میئر کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا اور اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا اور اس حملے میں علاقے کے قبائل کے کئی اہم عمائدین منجملہ عراقی ترکمن قبائل محاذ کے نائب سربراہ علی ہاشم مختار بھی زخمیوں میں شامل ہیں جن کے بھائی کو کل طوز خورماتو میں ہی شہید کیا گیا تھا چنانچہ مجلس بھی علی ہاشم مختار کے زیر اہتمام ہورہی تھی جو دہشت گردی کا نشانہ بنی۔
واضح رہے کہ گذشتہ عیدالضحی کے دوسرے دن بھی اسی مسجد کے قریب ایک دہشت گرد دھماکے میں 12 افراد شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button