عراق

عراق میں 45 مشتبہ افراد کی گرفتاری

iraq arestعراق کی پولیس نے دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے شبہہ میں 45 غیرملکیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
نہرین خبررساں ایجنسی کی آجکی رپورٹ کے مطابق بصرہ پولیس کے سربراہ فیصل العبادی نے کہاکہ سیکوریٹی اداروں نے دہشتگرد گروہوں سے وابستہ 45 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو پاکستان ، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے شہری ہیں۔
العبادی نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،لیبیا،تیونس اور اردن جیسے بعض بیرونی ممالک کے شہریوں کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونیوالے افراد کے پاس کوئی ایسی شناختی دستاویزات موجود نہیں ہیں جن سے انکی شہریت معلوم ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button