عراق

عراق کے وزیراعظم نوری مالکی کا انکشاف

nori malikعراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے بعض گروپوں کو غیرممالک سے پیسہ مل رہا ہے۔
: عراقی وزیراعظم نوری مالکی نے آج بغداد میں ایک تقریب میں عراق کو درپیش چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض گروہ عراق میں بدامنی پھیلانے کے لئے فرقہ وارانہ نعرے لگاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ باہر کے ناجائز پیسے سے ملک میں مذہبی اور قبائلی فتنہ پھیلانا چاہتے ہیں اور نئے عراق کو سابقہ حکومت کے دور میں پہنچانا چاہتے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت عوامی مظاہروں کی مخالف نہیں ہے لیکن مظاہرے قانون کے دائرے میں ہونے چاہئيں اور ان سے قومی اتحاد اور ملکی اقتصاد کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button