عراق

عراق،القاعدہ کی جانب سے اربعین امام‌ حسین (ع) پر زائرین کو مسموم کرنیکی سازش کا انکشاف

karbala کربلا معلٰی کی پولیس کے سربراہ "احمد زوینی” نے فارس نیوز کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین (ع) کے چہلم میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین کو تاکید کی جاتی ہے کہ عراق میں کسی بھی جگہ پر ناشناس افراد سے نیاز کی صورت میں کھانے پینے والی کوئی چیز نہ لیں۔ احمد زوینی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن کے مطابق القاعدہ کے دہشتگرد وسیع پیمانے پر امام حسین (ع) کے زائرین کو شہید کرنے کے لئے اربعین کے دن مسموم اور زہر آلود غذا زائرین میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
 
 کربلا معلٰی کی پولیس کی سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زائرین فقط قابل اطمینان مقامات سے ہی کھانے پینے کی اشیاء حاصل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اربعین کے دن کربلا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز میں کنٹرول کرنے کے لئے بغداد اور اطراف کے دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری کربلا معلٰی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چہلم کے دن پولیس کے تقریباً 35 ہزار جوان شہر کربلا میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کریں گے، اس کے علاوہ ہوائی گشت کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ غیر سرکاری ذرائع سے پہلے بھی القاعدہ اور تکفیری گروہوں کی جانب سے زائرین امام حسین (ع) کو مسموم کرنے کی سازش کا انکشاف ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button