عراق

نجف اشرف میں بحرینی عوام پر آل خلیفہ کے مظالم کی مذمت

iraq bahrainعراق کے ایک ممتاز عالم دین شیخ علی نجفی نے بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے مظالم پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق کے مطابق عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے ایک عالم دین شیخ علی نجفی نے بحرینی عوام پر آل خلیفہ حکومت کے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آل خلیفہ کی طرف سے بحرین کے مظلوم عوام پر روا رکھے جانے والے مظالم کے سلسلے میں بین الاقوامی اداروں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک، دوغلی پالیساں اختیار کرتے ہوئے ہیں اور بحرین کے حالات کے بارے میں لا تعلق بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام نے دیگر عرب ملکوں سے زیادہ اپنی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں لیکن عالمی برادری کی طرف سے ان کی حمایت نہیں کی گئي۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری 2011 سے مطلق العنان خلیفی استبدادیت و آمریت کے خلاف مسلسل پرامن احتجاجی مظاہرے کرکے بحرین میں اصلاحات پر عمل درآمد، امتیازی رویوں کے خاتمے اور آل خلیفہ کی بادشاہی استبدادیت کے زوال کا مطالبہ کرر ہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button