عراق

عراق میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی

blastعراق کے مختلف علاقوں میں آج ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی صوبے بابل کے شہر حلہ کے ایک بازار میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم 10 افراد جاں بحق اور پچاس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق اس دھماکے سے بھاری مالی نقصان بھی ہوا۔
ادھر بغداد کے شمال میں واقع شہر کرکوک کے مختلف علاقوں میں بھی تین دھماکے کی اطلاعات ہیں جن کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد مارے گئے ہیں اور پینتیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ بغداد میں بھی ایک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گيا اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب بغداد کے شمال مشرق میں واقع صوبے دیالہ کے صدر مقام بعقوبہ کے مشرقی علاقے میں بھی کاربم دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button