عراق

نجف اشرف میں اسلامی مقدسات کے دفاع میں کانفرنس

najafاسلامی مقدسات کی شان میں گستاخی کے خلاف عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں منعقد ہونیوالی کانفرنس کے شرکاء نے گستاخانہ امریکی فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسے گستاخانہ اقدامات کو اسلام کے خلاف منظم سازش کا حصہ قرار دیا ہے –
اس کانفرنس میں شریک مختلف ادیان و مذاہب سے تعلق رکھنے والے ملکی و غیرملکی علماء ، مشائخ،سیاسی رہنماؤں اور علمی شخصیات نے مغرب میں اسلام اور اسلامی مقدسات کی شان میں توہین آمیز اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس طرح کی منظم سازشوں کے پس پردہ عالمی سامراج کارفرما ہے –
اس کانفرنس میں شریک کرکوک کے خطیب جمعہ شیخ علی زنگنہ نے العالم سے گفتگو میں شدت پسندی اور اسلام مخالف اقدامات کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد ویکجہتی پر زور دیا-
عراق کے کلدانی عیسائیوں کے نمائندے ” ریان الکلدانی ” نے بھی اسلامی مقدسات اور پیغمبر اسلام ۖ کے خلاف توہین آمیز اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے مذموم واقعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا

متعلقہ مضامین

Back to top button