عراق

عراق ميں دہشتگردوں کے خلاف آپريشن

iraq flaqعراق ميں فوج کے ساتھ جھڑپ ميں کم ازکم چھے دہشت گرد مارے گئے ہيں جن ميں القاعدہ کا ايک سرغنہ بھي شامل ہے –
بغداد سے خبروں کے مطابق عراق کے فوجيوں اور سيکورٹي اہلکاروں نے المقداديہ کے علاقے ميں ايک خصوصي آپريشن کے دوران القاعدہ کے ايک سرغنہ کو ہلاک کرديا –

القاعدہ کا يہ سرغنہ اس سے پہلے پندرہ دہشت گردانہ کاروائيوں ميں شريک رہ چکا تھا جن کے دوران اس نے ايک ہي گھر کے سات افراد کا قتل عام کرديا تھا – عراقي فوجيوں اور سيکورٹي اہلکاروں نے ملک کے مختلف شہروں ميں پانچ ديگردہشت گردوں کو ہلاک کرديا –

عراقي سيکورٹي اہلکاروں نے اسي طرح صوبہ ديالہ کے مختلف علاقوں ميں کاروائياں کرکے ايک دہشت گرد گروہ کے آٹھ افراد کو گرفتار کرليا ہے –

يہ ايسي حالت ميں ہے کہ پير کو تکريت ميں ايک پوليس چيک پوسٹ پر ہونےوالے بم دھماکے ميں دو پوليس اہلکار ہلاک ہوگئے – عراقي پوليس کا کہنا ہے کہ موصل شہر کے مشرق ميں واقع الزہور محلے ميں ايک کار بم دھماکے ميں يونيورسٹي کا ايک پروفيسر جاں بحق ہوگيا –

عراق ميں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امريکا اور بعض عرب ممالک منجملہ سعودي عرب عراق ميں دہشت گرد گروہوں کي سرپرستي کررہے ہيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button