عراق

عراق کے مشیر عدلیہ”طالب سیف نورالدین کا قتل

iraq attackعراق میں نامعلوم مسلح افراد نے اس ملک کے وزیر عدلیہ کے مشیر اور شورائے بیداری کے ایک ممبر کو قتل کردیا –
بغداد سے غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے آج اعلان کیا کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں وزیر عدلیہ کے مشیر "طالب سیف نورالدین” پر کل شام نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کیا –
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا کہ بغداد سے چالیس کلومٹر دور ” الطارمیہ ” علاقے کی چیک پوسٹ میں مسلح دہشتگردوں نے حملہ کرکے شورائے بیداری کے ایک رکن کو ہلاک کیا – اس حملے میں ایک عام شہری بھی زخمی ہوگیا –
ادھر”الشرقاط ” ضلع میں بھی مسلح افراد نے اس شہر کے ایک جج کو حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں انکے ایک محافظ شدید زخمی ہوگیا-
دریں اثنا فلوجہ میں بھی پولیس کی ایک گاڑی کے راستے میں ہونیوالے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے –

متعلقہ مضامین

Back to top button