

مجلس اعلاے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نےاپنے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات بتاتےہوئے کہاہےکہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے آیت اللہ العظمی سیستانی کے کردار کو سراہاہے ۔سید عمار حکیم نے بغداد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزنے ان سے کہا کہ آيت اللہ سیستانی کی شخصیت عراق میں امن وسلامتی کا ضامن ہے ۔
یادرہے سعودی عرب کے بادشاہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ سعودی درباری ملا محمد العریفی نے کئي ماہ قبل خطبہ جمعہ میں آيت اللہ سیسانی کی شان میں گستاخی کی تھی اور شیعہ مسلمانوں کو کافر قراردیاتھا ۔العریفی نے اپنے اس گھناونے اور شرمناک اقدام سے اھل بیت عصت وطہارت علیھم السلام کے پیروں کےخلاف وہابی فرقے کی شدید دشمنی کا اظہار کیا تھا۔