عراق

عراق:کربلا کے نزدیک بم دھماکہ ،بیس عزداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام شہید

shiite_karbala_blast1

عراق میں کربلا کے نزدیک بم دھماکے سے بیس زائرین امام حسین علیہ السلام شہید اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ دھماکا چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین کے قافلے میں ہوا۔ بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے زائرین کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ادھر مختلف شہروں سے زائرین امام حسین علیہ السلام چہلم امام

  حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مراسم عزاداری کی ادائیگی کے لئے قافلوں کی شکل میں کربلا پہنچنا شروع ہوگئے۔ جمعہ کو چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاکھوں افراد کی کربلا آمد متوقع ہے۔ جس کے باعث کربلا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔ پولیس کی اضافی چیک پوسٹیں قائم ہیں اور فوج بھی تعینات کی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button