ایران

عالم اسلام کا ایک بڑا مسئلہ تکفیری انحرافی گروہ

larajani6اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر تکفیری انحرافی گروہوں کے جرائم ولایت دشمنی اور اہلبیت عصمت وطہارت کونقصان پہنچانے کے لئے ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرلاریجانی نے آج حرم امام رضاعلیہ السلام کے خدام کے کارواں سے ملاقات میں تاکید کے ساتھ کہا کہ عالم اسلام کا ایک بڑا مسئلہ تکفیری انحرافی گروہ ، عالمی سامراج کی حمایت سے ولایت کے خلاف جنگ کررہے ہيں اور یہ بڑی گمراہی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نوجوانوں کی ثقافتی اور فکری بنیادیں ولایت کی بنیاد پر استوار ہونی چاہئے کہا کہ افسوس کہ عالمی سامراج ، صیہونیزم اور تکفیری گروہ نہایت سفاکی سے مسلمانوں کی جان کے پیچھے پڑے ہوئے ہيں اور نہتے انسانوں کاقتل عام کررہے ہيں۔
ڈاکٹرلاریجانی نے شام میں علویوں ، شیعوں، سنیوں اور عیسائیوں کے ساتھ تکفیریوں کے انسان دشمن اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان گمراہ دھڑوں نے اولیاء کرام اور بزرگان دین کے مقبروں کوڈھایا ہے اور بڑے بڑے المیوں کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button