ایران

داعش، دشمنان اسلام کی سازش

taskhiriعالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلیٰ آيت اللہ محمد علی تسخیری نے دہشت گرد گروہ داعش کے شرمناک وجود کو دشمنان اسلام کی سازش قرار دیا ہے۔
عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلیٰ آیت اللہ محمد علی تسخیری نے ہمارے نمائندے کے ساتھ بات چیت کے دوران داعش کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے ناآشنائی کا نتیجہ اور دشمنان اسلام کی سازش قراردیا۔آیت اللہ محمد علی تسخیری نے اس بات چیت میں کہا کہ داعش گروہ شدت پسندی کا ایک نمونہ شمار ہوتا ہے جو امت اسلامی کے پیکر میں ظاہر ہوا ہے اوراس کی واضح مثال صدر اسلام میں خوارج کا گروہ تھا جو کفر کے فتوے بھی دیتا تھا اور دین و خدا کے نام پر دیگر مسلمانوں کو قتل بھی کرتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام تکفیری اور جاہل گروہ داعش کو امت مسلمہ میں تفرقہ اندازی اور آپسی لڑائي کے لئے استعمال کررہے ہیں تاکہ عالم اسلام کو درپیش عالمی صیہونیت جیسے بڑے بڑے مسائل کو فراموش کردیا جائے۔آیت اللہ محمد علی تسخیری نے اقوام کے درمیان تعلقات کی تقویت اور افہام و تفہیم پیدا کرنے کے لئے دنیا کے مذہبی رہنماؤں کے درمیان بات چیت کو مثبت قراردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button