ایران
ایرانی یہودیوں کی جانب سے صہیونی اقدامات کی مذمتایرانی یہودیوں کی جانب سے صہیونی اقدامات کی مذمت
ایران کے جنوبی شہر شیراز کے یہودیوں کی انجمن نے اپنے ایک بیان میں غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صہیونیوں کے وحشیانہ غیرانسانی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شیراز کے یہودیوں کی انجمن کے بیان میں آیا ہے کہ غزہ کے مظلوم و نہتے عوام کا قتل عام، انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف کی واضح مثال ہے اور صہیونی حکومت اپنے ان ناپاک عزائم سے فلسطین کے عوام کو کچل نہیں سکتی اور فلسطین کے عوام اپنی سرزمینوں کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں۔ شیراز کے یہودیوں کی انجمن کے بیان میں آیا ہے کہ دنیا بھر میں موجود تمام ادیان الہی کے پیروکار، امن و امان کے خواہاں ہیں، اور قتل و غارت گری اور وحشیانہ اقدامات دنیا میں امن کی برقراری کی کوشیشوں کے خلاف ہیں۔