ایرانی بحریہ کی آپریشنل رینج میں اضافہ

07 مئی, 2014 09:45

behryaامریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ نے بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی بحریہ کی موجودگی کو نہایت وسیع اور موثرقرار دیا ہے۔ایران کے اخبار کیہان کی آج کی رپورٹ کےمطابق امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ نے جیبوٹی ميں ایرانی بحریہ کے لنگرانداز ہونے کی خبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحر احمر اور افریقہ میں ایران کی موجودگی معمول کی بات بن چکی ہے۔اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی بحریہ نے گذشتہ برسوں میں اپنی موجودگی بڑھائی ہے اور اپنے بحری جہازوں کو نہرسوئز سے آگے بڑھا کربحرالکاہل اور بحراٹلانٹک تک پہنچا دیا ہے۔امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کےمطابق اس اقدام کا ایرانی بحریہ کی آپریشنل رینج میں اضافے کے تناظر میں جائزہ لیاجارہا ہے۔

4:05 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔