ایران

ایران اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے

rohani56اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ملت ایران کے مفادات اور اسلامی انقلاب کے اہداف کے تحفظ کے حوالے سے حکومت ایران کے موقف اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہيں آئیگی ۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق روحانی نے آج عدلیہ کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران بدستور ملکی ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں اپنے مواقف پر ڈٹا ہوا ہے ۔ انہوں نے عالمی سطح پر حکومت ایران کی خارجہ پالیسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور عالمی مسائل پر کسی ملک کے اثر انداز ہونے کی قوت بہت زیادہ اہیمت کی حامل ہے ۔ ڈاکٹر روحانی نے ایران کے حکام، اور انتظامیہ ، مقننہ اور عدلیہ کے درمیان اتحاد کو ملکی استحکام کی ایک اہم بنیاد قرار دیا اور کہا کہ سب کو مل کر رہبر انقلاب اسلامی کی پالیسیوں کےدائرے میں متحد ہوکر قدم بڑھانا چاہئے اور ایسے اقدامات جو حکام کے درمیان اختلافات کا سبب بنیں ان سے پرہیز کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button