ایران

واقعۂ کربلا، دشمن شکن اور قوت بخش واقعہ ہے

janati5اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے آج کے خطیب جمعہ آیۃ اللہ جنتی نے کہا ہے کہ ماضی کی کارکردگی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ مغربی ممالک حق پسند نہیں ہیں اور ہمیشہ صرف مراعات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ مراعات دینے سے گریز کرتے ہیں۔
انھوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے جنیوا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کو چاہیئے کہ ایران کے جوہری مسئلے میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے اور کو‎ئی ایسا فیصلہ نہ کرے جو ایران اور خود اس کے نقصان میں ہو۔
تہران کے آج کے خظیب جمعہ آیۃ اللہ جنتی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والے بم دھماکوں کے بارے میں بھی کہا کہ ان دھماکوں میں شکست خوردہ غاصب صیہونی حکومت کا ملوث ہونا نمایاں ہے جو لبنان، غزہ اور دیگر علاقوں میں مسلمان انقلابی قوتوں سے انتقام لینے کی کوشش کررہی ہے۔
خطیب جمعہ تہران نے اسی طرح ہفتۂ بسیج کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں عوام کی رضاکار فورس بسیج، الہی برکات و الطاف میں سے ہے اور اس قوت کو چاہیئے کہ عالمی حکومت اسلامی کے قیام کی کوششوں کی فکر میں رہے۔
آیۃ اللہ جنتی نے واقعۂ کربلا اور نواسۂ رسولۖ کی شہادت کو سبق و عبرت آموز اور اسی طرح تربیت کنندہ و پرورش دہندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعۂ کربلا، دشمن شکن اور قوت بخش واقعہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button