ایران

آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت دشمن کی کمر توڑ دے گی: احمدی نژاد

ahmadi110ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں لوگوں کی کثیر تعداد کی جانب سے ووٹنگ دشمن کی کمر توڑ دے گی۔
صوبہ خوزستان میں عوام کے ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پانچ کڑوڑ افراد کی شرکت دشمن کی کمر توڑ کر رکھ دے گی.
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں 5 کڑوڑ افراد ووٹنگ کے نتیجے میں بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے منتخب ہونے والے نمائندے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملت ایران کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن ہم پر پابندیاں لگا کر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے اور وہ خود بھی اس بات کی طرف متوجہ ہیں کہ اگر پوری دنیا کے شیاطین بھی جمع ہو جائیں تب بھی وہ ملت ایران سے ایٹمی ٹیکنالوجی کی معلومات نہیں چھین سکتے.

متعلقہ مضامین

Back to top button