ایران
ایران نے بلسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا
اسلامی جمہوریہ ایران نے خلیج فارس میں زمین سے سمندر میں مار کرنے والے ایک بلسٹیک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیر مجید بکائی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گيا جو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی غیر معمولی توانائی کا حامل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیر مجید بکائی نے مزید کہا کہ جس وقت اس میزائل کا تجربہ کیا گيا خلیج فارس میں ایران کے بحری حدود کے قریب تعینات دشمنوں کے تمام بحری بیڑے اور جہاز پیچھے ہٹتے ہوئے دور چلے گئے تھے۔