ایران

اسلامی انقلاب کا تعلق دنیا کے سارے انسانوں سے ہے: احمدی نژاد

ahmadiاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے بعض عالمی طاقتوں کی جانب سے عالمی سطح پر ریاکارانہ اور غیر منصفانہ سیاسی حربوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قراردیاہے ۔ ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے جمعرات کی شام تہران میں مختف ممالک میں متعین ایرانی سفیروں سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، بعض ملکوں کے ریاکارانہ اور غیر منصفانہ سیاسی حربوں کی مخالف ہے جو قوموں پر تسلط حاصل کرنے کے لئے استعمال کئےجاتے ہیں۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ عدل و انصاف، امن و صلح اور صداقت پر تاکید کی ہے اور عالمی سطح پر رائج سیاسی حربوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مستکبرین کا مقابلہ کیا ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے عالمی سطح پر ہوشیاری اور مدبرانہ کوششوں کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سطح پر صداقت سے کردار نبھارہا ہے اور اگر کسی ملک سے دوستی اور تعلقات برقرار کرتا ہے تو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ظلم، تسلط پسندی، جارحیت اور قبضے کے خلاف اور اپنی یہ مخالفت صراحت سے بیان کرتا ہے اور اسے کسی کی پرواہ نہیں ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی انقلاب کسی خاص قوم یا علاقے سے مخصوص نہیں ہے بلکہ سارے انسانوں سے تعلق رکھتا ہے اور اگر ساری دنیا میں پھیل جائے تو سب کو اس کا فائدہ ہوگا۔ واضح رہے بوسنیا ہرزہ گوئينا، ہنگری، جارجیا، ناروے، اوروگوئے اور صربیہ میں متعین ایرانی سفیروں نے اپنے اپنے مشن پر روانہ ہونے سے قبل گذشتہ روز شام کو صدر جناب احمدی نژاد سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button