ایران

اقتصادی دباؤ اور ایرانی قوم کی تیاری صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

ahmadiاسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران اس سال زیادہ دلجمعی کے ساتھ خود کو اقتصادی دباؤ کے مقابلے کے لئے تیار کررہی ہے۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران کے دشمن یہ سوچ رہے تھے کہ انہوں نے اقتصادی لحاظ سے دباؤ ڈال دیا ہے لیکن اس کے مقابلے میں ملت ایران نے خود کو تیار کر رکھا ہے اور اس سال بھی ملت یران زیادہ دلجمعی کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن رہے گي۔ صدر مملکت نے نئے سال کے بجٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں حکومت نے آمدنی کے نئے ذرائع کو مد نظر رکھا ہے اور تیل کی آمدنی سے استفادے کو ممکنہ طور پر کم سے کم کرنے کی کوشش کی گئي ہے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایک بار پھر ملت ایران اور دنیا کی تمام اقوام کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button