ایران

پاکستانی شیعوں کا قتل عام اسلامی بیداری سے مقابلہ کا نتیجہ ہےحجت الاسلام والمسلمین طائب

taibایران کے نامور تاریخ داں حجت الاسلام و المسلمین مھدی طائب نے پاکستان، سوریہ، عراق اور لبنان میں دشمن کا مقصد ایک جانا اور کہا: دشمن اسلامی بیداری کی بڑھتی لہروں کو روکنا چاھتا ہے۔

ایران کے نامورعالم دین حجت الاسلام و المسلمین مهدی طائب نے پاکستان میں حالیہ شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی: آج اسلام دشمن عناصر اسلامی بیداری نامی اھم مشکل سے روبرو ہیں، دشمن اس لہر کو روکنے اور میڈیا کی نگاہوں سے اوجھل کرنے کے لئے پوری طرح مصروف ہے۔
انہوں نے مزید کہا: دشمن کی پوری کوشش ہے کہ اپنی بقا کے تحفظ میں اسلامی بیداری کی بڑھتی لہروں کو روک سکے اور اسی بنیاد پر سوریہ، عراق، پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ گروپ لائے گئے تاکہ بحرانی صورت حال پیدا کر کے اسلامی بیداری کی لہروں کو دبا سکیں۔
سرزمین ایران کی نامور شخصیت نے القاعدہ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا: یہ گروپ امریکن انٹیلیجس سی ائی اے، صھیونی انٹیلیجنس موساد اور عربستان سعودی کے شیوخ کی مدد سے وجود میں لایا گیا۔
حوزہ علمیہ قم کے نامور استاد نے سوریہ کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا: سوریہ میں دشمن کا مقصد یہ ہے کہ اسرائیل کے مقابل استقامت کو کمزور، نتیجہ میں مکمل طور پر اسے ناکارہ بنا سکے کیوں کہ سوریہ غاصب صھیونیت کا سب سے بڑا مخالف ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین مهدی طائب نے عراق میں رونما ہونے والے مذھبی فتنہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: فتنہ گرعراق کو ٹکڑوں میں بانٹنے کی کوشش میں ہیں تاکہ اس طرح اپنے مقاصد کو جامہ عمل پہنا سکیں۔
انہوں نے پاکستان ، سوریہ ، عراق اور لبنان میں دشمن کا مقصد ایک جانا اور کہا: دشمن اس طرح اسلامی بیداری کی لہروں کو روکنا چاھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button