عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں شرکت پرتاکيد

ايران کي مجلس خبرگان کے سربراہ آيت اللہ مہدوي کني کے دفتر سے جاري ہونے والے بيان ميں کہا گيا ہے کہ آج مسئلہ فلسطين کي حمايت اسلامي جمہوريہ ايران کي پہچان بن گيا ہے-
بيان ميں يہ بات زور ديکر کہي گئي ہے کہ بيت المقدس کو صيہوني دشمن سے چھڑانے کے لئے امت مسلمہ کے درميان اتحاد کے سوا کوئي اور راستہ نہيں ہے-
آيت اللہ مہدوي کني کے بيان ميں آيا ہے کہ عالمي يوم القدس ، امام خميني رح کا ايک دانشمندانہ اقدام تھا جو ايک جانب اسلامي جمہوري نظام حکومت کي سچائي اور دوسري جانب اس نظام کي انسان دوستي اور حريت پسندي کي نشاني ہے-
مرجع تقليد آيت اللہ ناصر مکارم شيرازي نے يوم القدس کي منتظمہ کميٹيوں کے ارکان سے ملاقات ميں کہا ہے کہ اسلام کي حفاظت اور غاصب صيہوني حکومت کے مقابلے کے لئے عالمي يوم القدس کے جلوسوں ميں شرکت کرنا واجب شرعي ہے- آيت اللہ ناصرمکارم شيرازي نے مزيد کہا کہ اسرائيل کا ناپاک چہرہ ساري دنيا پر عياں ہوچکا ہے اور سب کو معلوم ہے کہ اسرائيل ايک جارح اور منہ زور حکومت ہے-
آيت للہ جعفر سبحاني نے موجودہ حالات اور عالمي يوم القدس کي اہميت پر روشني ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال عالمي يوم القدس کے جلوسوں ميں شرکت کرکے اسرائيل کے خلاف اگلے محاذ کي حیثيت سے شام کي حمايت کي جائے-
انہوں نے انتفاضہ اور قدس کميٹي کے سربراہ رمضان شريف کے ساتھ بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عالمي يوم القدس خاص اہميت کا حامل ہے اور تمام مسلمانوں کو پورے جوش و خروش کے ساتھ عالمي يوم القدس کے جلوسوں ميں شرکت کرنا چاہيے-
آيت اللہ سبحاني نے عالمي يوم القدس اور شام کے درميان پائے جانے والے رابطے اور اسي طرح شام کي حفاظت کي اہيمت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام شروع ہي سے صيہونيت کے خلاف ڈٹا ہوا ہے اور اسرائيل کے خلاف تحريک مزاحمت کا اگلا مورچہ شمار ہوتا ہے- مجمع جہاني اہلبيت يا ورلڈ اہل بيت اسمبلي کے سکريٹرجنرل آيت اللہ اختري نے بھي عالمي يوم القدس کي اہميت پر زورديتے ہوئے کہا کہ فلسطينيوں سے اظہار يکجہتي اور مسلمانوں کے قبلہ اول کي بازيابي کے لئے عالمي يوم القدس کے جلوسوں ميں شرکت بہت ضروري ہے
واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے باني حضرت امام خميني رح نے مسئلہ فلسطين کو اجاگر کرنے اور سرزمين فلسطين کي آزدي کے لئے جمعہ الوداع کو عالمي يوم القدس قررا ديا تھا-








