ایران

صہیونی ریاست کا خاتمہ يقيني ہے خطيب جمعہ تہران

kazim sidiqiتہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطيب جناب کاظم صديقي نے يوم القدس کي آمد کي مناسبت سے کہاکہ استکباري طاقتوں نے ايک حساس علاقے ميں صہیونی ریاست کا ناپاک نطفہ قائم کيا اور اس حکومت نے سرزمين فلسطين پر غاصبانہ قبضہ کرنے اسلامي مقدسات کي اہانت اور فلسطينيوں کے مکانات کو منہدم کرنے کےساتھ ساتھ عربوں کي بھي حيثيت پر سواليہ نشان لگاديا ہے –
تہران کے خطيب جمعہ نے امريکا اور صہيوني حکومت کي خدمت اور مزدوري کرنےوالے بعض عرب ملکوں کے رويے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہيوني حکومت کي عمر اب ختم ہونےوالي ہے نابودي کے دہانے پر پہنچ جانے والي صہيوني حکومت کو نجات نہيں دلائي جاسکتي اس کا خاتمہ يقيني ہے –
تہران کے خطيب جمعہ نے اسي طرح شام کے مسئلے کو بھي ايک عجيب مسئلہ قرارديتے ہوئے کہاکہ ايک ايسے وقت جب اس ملک ميں اصلاحات شروع ہوچکي ہيں بعض عرب اور مغربي ملکوں کے حمايت يافتہ دہشت گرد شام کے بے گناہ شہريوں منجملہ معصوم بچوں کا قتل عام کررہے ہيں –
حجت الاسلام کاظم صديقي نے عراق ميں بعض مغربي ملکوں کي مداخلت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نوري مالکي کي حکومت مرجعيت اپنےملک کے عوام اور باہمي اتحاد و يگانگت کے ذريعے بيروني طاقتوں کے پيدا کردہ بحران پر قابو پالے گي –
تہران کے خطيب جمعہ ايران کے خلاف مغرب کي اقتصادي پابنديوں ميں شدت کے تعلق سے کہا کہ ايران کے عوام نے عاشورہ سے درس حاصل کيا ہے اور ہمارے بابصيرت عوام اپنے اصولوں سے پيچھے نہيں ہٹيں گے –
تہران کے خطيب جمعہ نے نماز کے خطبے کے آغاز ميں مولائے متقيان حضرت علي عليہ السلام کے يوم شہادت پر تعزيت پيش کرتے ہوئے ان کي حيات طيبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشني ڈالي –

متعلقہ مضامین

Back to top button