ایران
ایرانی بحری مشقوں کی دھاک یورپ غیرمشروط مذاکرات پرآمادہ

ایرانی بحریہ کی ان مشقوں سے جہاں ایرانی بحریہ نے اپنی طاقت اور استعداد کاعملی ثبوت پیش کیا ہےوہیں ان مشقوں نے مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کو حیرت زدہ کردیا ہے، ایرانی بحریہ نےاعلان کیا ہےکہ اگرایران کے مفادات کو کسی طاقت نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایرانی بحریہ اس کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کرےگی۔
دوسری طرف خبرایجنسی رائٹرزکےمطابق یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کےترجمان مائیکل مین نے ایران کےساتھ غیرمشروط مذاکرات پریورپی یونین کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ مائیکل مین نے کہا کہ یورپی یونین کسی پیشگی شرط کے بغیر تہران کے ساتھ مؤثرمذاکرات کرنے کیلئےآمادہ ہے، اس سے قبل رائٹرز نے مہر خبررساں ایجنسی کے حوالے سے کہا تھا کہ ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سیکریٹری کتھرین اشٹائن کے نام مذاکرات کے لئےخط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے دس روزہ جنگی مشقوں کےدوران مختلف اقسام کےدورمارمیزائلوں کےتجربے جاری ہیں۔ ایرانی بحریہ آبنائےہرمز میں جاری مشقوں کے دوران اگلے چند دنوں میں زمین سے سمندر، سمندر سے سمندر اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کرےگی۔
ایران کے خلاف تیل کی پابندی عائد کرنے والے ممالک پر ایرانی بحریہ نے واضح کردیا ہے کہ اگر ایرانی تیل کی برآمد کیخلاف پابندی لگی توآبنائےہرمز سے تیل کا ایک قطرہ نہیں ملےگا اور ایرانی بحریہ تیل کے اس راستے کو بند کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔